Friday, January 3, 2025
ہومپاکستانپاکستان نے اپنے شہریوں کو عراق کے سفر سے روک دیا، ایڈوائزری جاری

پاکستان نے اپنے شہریوں کو عراق کے سفر سے روک دیا، ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس )عراق جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطے کی تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر، عراق کا سفر کرنے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں۔
دفتر خارجہ نے پاکستانیوں کو ہدایت کی کہ جب تک حالات معمول پر نہیں آتے اور ایئرلائن آپریشنز بحال نہیں ہوتے اس وقت تک عراق کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ دفتر خارجہ نے شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے، بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کے نمبر بھی جاری کیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔