Sunday, November 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی حکومت سے مشیر بنانے کا مطالبہ کیا ہے:آئینی ترمیم میں ووٹ دینے والے آزاد رکن مبارک زیب کا رد عمل

پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی حکومت سے مشیر بنانے کا مطالبہ کیا ہے:آئینی ترمیم میں ووٹ دینے والے آزاد رکن مبارک زیب کا رد عمل

پشاور(سب نیوز ) باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) مبارک زیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سوچ سمجھ کر وفاقی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے میرے بھائی شہید ریحان زیب کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا تھا۔ ترمیم کے لیے ووٹ دینیکے فیصلے سے ریحان زیب کی روح کو سکون مل گیا ہوگا۔مبارک زیب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے باجوڑ کے لیے فنڈز جاری کر نے کا وعدہ کیا ہے، وفاقی حکومت سے مشیر بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ شہید ریحان زیب کے قاتلوں کی گرفتاری پر وفاقی حکومت سے بات ہوئی ہے۔

مبارک زیب کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں آزاد حیثیت سیکامیاب ہوا تھا۔ پی آئی نے تو مجھے پارلیمانی پارٹی واٹس ایپ گروپ میں بھی ایڈ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کا میرے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے۔ پی ٹی آئی کا یہی رویہ ہو اور وفاقی حکومت کا تعاون بھی نہ ہو تو علاقیکا کیا بنیگا؟ وزیراعلی کی جانب سے آج تک ایک پائی نہیں ملی۔ علی امین نے ایکسائز پولیس کی ایک خراب گاڑی دی تھی جو واپس لے لی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نہ تو پی ٹی آئی سے وابستہ ہوں اور نہ دوسری سیاسی جماعت میں شرکت کی ہے۔خیال رہے کہ رکن قومی اسمبلی مبارک زیب باجوڑ سے پی ٹی آئی کے شہید کارکن ریحان زیب کے بھائی ہیں۔ رواں برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے باجوڑ 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔