Thursday, May 15, 2025
ہومشوبزمعروف اداکار شفقت چیمہ آئی سی یو میں داخل

معروف اداکار شفقت چیمہ آئی سی یو میں داخل

لاہور:پنجابی فلموں کے معروف وِلن شفقت چیمہ علیل ہو گئے اور اس وقت وہ لاہور میں نجی اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔
اداکار کے اہلِ خانہ نے مداحوں سے شفقت چیمہ کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق دماغ کی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے 62 سالہ شفقت چیمہ کومہ میں چلے گئے ہیں۔
شفقت چیمہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں جنہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی 952 فلموں میں کام کیا ہے۔
انہوں نے لالی ووڈ انڈسٹری کی بے شمار فلموں میں وِلن کا کردار ادا کیا جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی ملی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔