Sunday, June 22, 2025
spot_img
ہومتعلیمآل پاکستان یونیورسٹیز ایمپلائیز فیڈریشن کا اجلاس ،ملازمین کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ

آل پاکستان یونیورسٹیز ایمپلائیز فیڈریشن کا اجلاس ،ملازمین کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ

اسلام آباد(سب نیوز)آل پاکستان یونیورسٹیز ایمپلائیز فیڈریشن کا اہم اجلاس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوا جسمیں پنجاب یونیورسٹی، قائدِ اعظم یونیورسٹی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، علامہ اقبال یونیورسٹی، کامسیٹس یونیورسٹی کے منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی سے چوہدری بشارت محمود ، صدر اور طیب اعجاز سواتی جنرل سیکرٹری نے بمع کابینہ ممبران خصوصی شرکت فرمائی۔ اسکے علاوہ اس اجلاس میں وفاقی جامعات کے منتخب نمائندوں نے شرکت کی جسمیں ملک صدیق ،بلال ہزاروی، مقصود خٹک،حاجی محمد اقبال، سید گلفراز حسین کاظمی، عبد الرؤوف، انجم قریشی، زبیر قریشی اور بلال یوسفزئی بھی شامل تھے۔
اجلاس کی میزبانی یاسر اقبال صدر EWA علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سر انجام دی۔
اجلاس میں وفاقی جامعات کے ملازمین کو درپیش مالی و انتظامی مسائل سمیت تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان مسائل کے حل کیلئے اجتماعی طور پر لائحہ عمل بنانے اور اسے عملی جامہ پہنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس کے آخر میں وفاقی جامعات کے نمائندوں نے پنجاب یونیورسٹی سے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم کے بے حد مشکور ہیں کہ آل پاکستان جامعات کے ملازمین کے ویلفیئر کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فیڈریشن کے اس خوبصورت گلدستے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔