Wednesday, June 4, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینصدر مملکت کے دستخط، یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ آف پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس تعینات، وزارت قانون کا نوٹیفکیشن بھی جاری

صدر مملکت کے دستخط، یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ آف پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس تعینات، وزارت قانون کا نوٹیفکیشن بھی جاری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔ صدر پاکستان نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کے لیے کی، اور 26اکتوبر کو عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دی۔

دوسری جانب وزارت قانون نے بھی جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر پاکستان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی۔

واضح رہے گزشتہ روز 12رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دی، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان کو جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان تعینات کرنے کی سفارش بھیجی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔