Monday, February 16, 2026
ہومپاکستانپاکستان کے نئے چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زندگی پر ایک نظر

پاکستان کے نئے چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زندگی پر ایک نظر

اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان کے29 ویں چیف جسٹس قاضی فائزعیسی 25 اکتوبر کواپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرہوں گئے۔ ان کی جگہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحیٰ آفریدی 30 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی مدت ملازمت 25 اکتوبرکو ختم ہو رہی ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے تین سنئیر ججز کے پینل سے پارلیمانی کیمٹی برائے ججز تقرری نے جسٹس یحیٰ آفریدی کوچیف جسٹس پاکستان بنانے کی منظوری کیلئے سفارش کرتے ہوئے وزیر اعظم کو بھجوایا ہے، وزیراعظم کی طرف سے نام صدر مملکت کو بھجوایا جائے گا جن کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحیٰ آفریدی 23جنورئ 1965کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔ جسٹس یحیٰ آفریدی نے ابتداہی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی اور گورنمٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی جبکہ پنجاب ینورسٹی لاہورسے ایم اے معاشایات کی ڈگری حاصل کی۔ جسٹس یحیٰ آفریدی نے کامن ویلتھ اسکالرشپ پرکیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی حاصل کی۔
جسٹس یحیٰ آفریدی نے1990 میں ہائی کورٹ کے وکیل کی حیست سے پرکٹس شروع کی جبکہ 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طورپر وکالت کا آغاز کیا۔۔ جسٹس یحیٰ آفریدی نے خیبر پختونخوا کے لیے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل خدمات بھی سرانجام دیںں۔جسٹس یحیٰ آفریدی 2010 میں پشاور ہائی کورٹ کےایڈیشنل جج مقرر ہوے جبکہ ان کو 15مارچ 2012 کو مستقل جج مقرر کردیاگیا۔30 دسمبر 2016 کو جسٹس یحیٰ آفریدی نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھایا جبکہ 28 جون 2018 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوے۔
جسٹس یحیٰ آفریدی نے اعلی عدلیہ میں مختلف مقدمات کی سماعت کی اور کئی لارجر بنچز کا حصہ بھی رہے جن میں سب سے اہم مخصوص نشستوں سے متعلق کیس شامل ہے جس میں انہوں نے کیس سے متعلق فیصلے میں اپنا اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا تھا۔جسٹس یحیٰ آفریدی سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پرسپریم کورٹ کے نو رکنی لارجر بینچ کا حصہ بھی رہے۔ جسٹس یحیٰ آفریدی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرآرڈیننس 2024 کی تین رکنی ججز کمیٹی میں شامل ہونے سے معذرت کر لی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔