اسلام آباد،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات اور ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کورونا ایس او پیز اور منشیات کے خلاف فیصل مسجد میں خطاب کیا۔ حمزہ شفقات نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچا ؤکے لئے احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔یس ایس پی آپریشن اسلام آباد ڈکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا کہ علما کرام مساجد میں منشیات کے خلاف بھی آگاہی مہم کا بھرپور آغاز کریں، اسلام آباد پولیس منشیات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر رہی ہے اور منشیات فروشوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں،نوجوانوں کو پیغام ہے کے وہ منشیات جیسے ناسور سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔
ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات اور ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کاکورونا ایس او پیز اور منشیات کے خلاف فیصل مسجد میں خطاب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
