Tuesday, March 24, 2026
ہومتازہ ترینایس سی او سمٹ؛ روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

ایس سی او سمٹ؛ روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس) شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے وفود نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جنہیں سخت سکیورٹی میں ہوٹل تک پہنچایا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے لیے سربراہان سمیت زیادہ تر وفود کی موومنٹ نور خان ایئربیس کے ذریعے ہونی ہے اس لیے نور خان ایئربیس سے اسلام آباد تک بھی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گیے ہیں۔

واضح رہے کہ ایس سی او سمٹ 16 اور 17 اکتوبر کو پاکستان کے سربراہی میں اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔