Tuesday, March 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزچینی وزیر اعظم کا 11 سال بعد پاکستان کا دورہ گیم چینجر ثابت ہوگا، عطا تارڑ

چینی وزیر اعظم کا 11 سال بعد پاکستان کا دورہ گیم چینجر ثابت ہوگا، عطا تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ چینی وزیر اعظم 11سال بعد پاکستان آرہے ہیں، ان کا دورہ پاکستان گیم چینجر ثابت ہوگا۔ ایسی سی او کانفرنس میں علاقائی چیلنجز پر بات ہوگی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کی تیاریوں سے متعلق غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔ پاکستان بین الاقوامی سطح پر ابھر رہا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا۔ اس کے بعد سعودی وزیر سرمایہ کاری بڑے بزنس وفد کے ساتھ پاکستان آئے۔ سعودی عرب 2.2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔