Saturday, December 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاکستان میں بھارت سے کئی گنا زیادہ محبت ملی: ڈاکٹر ذاکر نائیک

پاکستان میں بھارت سے کئی گنا زیادہ محبت ملی: ڈاکٹر ذاکر نائیک

لاہور (آئی پی ایس )معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے پاکستان میں جو محبت ملی وہ بھارت سے کئی گنا زیادہ ہے۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ روز لاہور میں نامور مبلغ مولانا طارق جمیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور کہا کہ اللہ نے جن صفات سے ڈاکٹر صاحب کو نوازا ہے میں نے آج تک ان جیسی صفات نہیں دیکھیں۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اللہ کی خاطر ڈاکٹر کا پیشہ چھوڑا تو اللہ نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلا دیا، ڈاکٹر صاحب جو کام کر رہے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ان کے بیٹے کو مثل ذاکر نائیک بنائے، ہمیں ان جیسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ میری تمنا تھی کہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کروں، ان سے ملاقات تو پہلے مکہ میں ہو چکی تھی لیکن اپنے شہر میں ملنے کا لطف کچھ الگ ہی ہوتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔