Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانسیکیورٹی خدشات،پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ

سیکیورٹی خدشات،پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(آئی پی ایس ) حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت اسلام آباد کے مقدمات میں جوڈیشل ہو کر آنے والی سات خواتین کو جہلم جیل منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کو سیکورٹی خدشات کے تناظر میں اقدام اٹھایا گیا، 130سے زائد حوالاتیوں کو بھی اٹک جیل منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی صورت حال کے تناظر میں اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔