ہومبریکنگ نیوزاے پی سی میں عدم شرکت:پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کس نے مخالفت کی ؟

اے پی سی میں عدم شرکت:پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کس نے مخالفت کی ؟

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایوان صدر میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ دو روز قبل پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں فلسطین پر آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جانا تھا۔ذرائع کے مطابق دورانِ اجلاس شہباز گل اور شیخ وقاص اکرم نے فلسطین کانفرنس میں شرکت کی مخالفت کی۔شہباز گِل نے کور کمیٹی اجلاس میں کہا کہ حکومت یہ نہیں دیکھ سکتی پاکستان میں کیا ہو رہا ہے تو ہم فلسطین اجلاس میں کیوں جائیں؟شیخ وقاص اکرم نے بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر شہباز گل سے اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔