اسلام آباد(آئی پی ایس )آل پاکستان وکلا کنونشن میں جوڈیشل پیکج اور آئینی عدالت کے قیام کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔عدلیہ، آئین اور پاکستان بچاو کے عنوان سے جوڈیشل کمپلیکس جی الیون فور اسلام آباد میں وکلا کنونشن منعقد ہوا جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے قرارداد منظور کی گئی۔
وکلا کنونشن سے خطاب کے دوران حامد خان نے کہا کہ جس کسی پارلیمنٹ ممبر نے اس پیکج کا ساتھ دیا وہ بھی آئین کا غدار کہلائے گا، اس پیکج کا ساتھ دینے والوں پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مقدمات چلائے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ قاضی جو قاضی کہلانے کے قابل نہیں شرمندگی کی بات ہے، میں نے اس کی خاطر عمران خان سے جنگ لڑی لیکن مجھے نہیں پتہ تھا یہ قاضی ملک کی عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کرے گا۔
مجھے معلوم نہیں تھا کس طرح یہ فلور کراسنگ کو سپورٹ کرے گا، کیا ضرورت تھی اس کو جب 15 دن ریٹائرمنٹ میں رہ گئے ہیں۔
