جدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینیئر نائب صدر ملک جاوید کی والدہ کے انتقال کے سلسلے میں ایک تعزیتی ریفرنس , جس میں بڑی تعداد میں سعودی عرب کی سیاسی و سماجی صحافی شخصیات نے شرکت کی۔ جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینیئر نائب صدر ملک جاوید کی والدہ محترمہ قضائے الہی سے وفات پا گئی اس سلسلے میں جدہ کے کبابش ہوٹل میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیےایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا اس موقع پر قاری آصف نے مرحومہ کےلئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی –
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کی مرکزی قیادت اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ جدہ کی سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافی برادری نے بھی شرکت کی ملک جاوید صاحب نے دکھ کی اس گھڑی میں تمام دوستوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا-
