لندن :نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نےغزہ کے متاثرین کے لیے ہنگامی امدادی فنڈ دینے کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ملالہ یوسفزئی کے ایک بیان کے مطابق وہ غزہ کے متاثرین کے لیے مزید 3 لاکھ ڈالررقم کی امداد جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ یہ رقم فلسطینی بچوں کی بحالی کے لیے کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کے حوالے کی جائے گی۔
ملالہ کا کہنا ہے کہ اس فنڈ سےغزہ کے بچوں کے لیے صاف پانی، خوراک اور طبی امداد سمیت دیگر ضروریات زندگی کا انتظام کیا جائے گا۔
ملالہ نے اپنے بیان میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ فلسطین کے نہتے اور بے گناہ معصوم بچوں کے بارے میں سوچتی ہیں۔ جن پر اسرائیل نے بموں کی بارش کر دی ہے۔ ان کے گھراور اسکول تباہ کر دیے ہیں اور وہ اپنے پیاروں سے بچھر کر تہنا رہ گئے ہیں۔
ملالہ کا غزہ متاثرین کیلئے ہنگامی امدادی فنڈ جاری کرنے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔