لاہور:پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری پروفیسر سیف اللہ قصوری نے 02 اکتوبر عدم تشدد کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالیاں اور ناجائز قبضے دنیا میں عدم تشدد کی بنیادی وجہ ہیں،جب تک لوگوں کوانکا بنیادی حق آزادیاور حق خودارادیت نہیں ملے گا دنیا میں عدم تشدد ختم نہیں ہوسکتا ۔
غزہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور بھارتی جیلوں میں قیدکشمیری حریت رہنماؤں کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ پروفیسر سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آج عدم تشدد کا عالمی دن منایا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف بھارت کی جانبب سے مقبوضہ کشمیر میں اور اسرائیل کی جانب سے غزہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں،دنیا بھر میں آج منایا جانے والا عدم تشدد کا عالمی دن کشمیر وغزہ کے لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے،بھارت تشدد کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے،بھارت اور اسرائیل قابض قوتیں ہیں اور جارحانہ عزائم کی وجہ سے دنیا میں تشددکا باعث ہی،اقوام متحدہ صرف دنوں کا اعلان کرنے کی بجائے ان طاقتوں کو روکیں جو دنیا میں تشدد کی وجہ ہیں ۔
سیف اللہ قصوری نے مزید کہا کہ تشدد پسند حامل ذہنوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ تشدد اور خوف سے جسموں کو تو غلام بنایا جاسکتا ہے لیکن ان کے دل ودماغ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ عدم تشدد اور امن کیلئے کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے اور معاشرے میں عدم تشدد اور امن کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔
بھارت واسرائیل کے جارحانہ عزائم تشدد کا باعث ہیں،جنرل سیکرٹری پی ایم ایم ایل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
