Saturday, December 21, 2024
ہوماسلام آبادسی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی،11ارب کے 5پلاٹ فروخت، نیلامی میں بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا ،اعلامیہ

سی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی،11ارب کے 5پلاٹ فروخت، نیلامی میں بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا ،اعلامیہ

اسلام آباد (سب نیوز ) سی ڈی اے کے زیر اہتمام ہونے والی کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کو سرمایہ کاروں کی طرف سے بھر پور پذیرائی ملی ہے.نیلامی کے پہلے روز 5 پلاٹ 11 ارب میں فروخت کئے گئے. سی ڈی اے کے زیر اہتمام سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھرپور مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کا سی ڈی اے کے نیلام عام بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ان کی طرف سے ادارے کی پالیسیوں پر اعتماد کااظہار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیلام عام کے پہلے روز F-8 مرکز کے پلاٹ نمبر G۔13 کو 1.22 ارب اور D۔16 کو 1.24 ارب روپے میں نیلام کیا گیا. اسی طرح G-8 مرکز کے پلاٹ نمبر 4D کو 598.3 ملین میں نیلام کیا گیاجبکہ بلیو ایریا G-8 کمرشل پلاٹ نمبر 10 کو 5.35 ارب روپے میں نیلام کیا گیا. مرکز I-8 کا پلاٹ نمبر I.B کو ،2.4ارب روپے میں نیلام کیا گیا۔ اس طرح مجموعی طور پر نیلامی کے پہلے روز 5 پلاٹس 11 ارب روپے میں فروخت کئے گئے.سہہ روز نیلام عام میں اسلام آباد کے ڈویلپڈ کمرشل مراکز اور ما رکیٹس میں واقع مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔

. اس نیلام عام میں موٹلز، اپارٹمنٹس سمیت کلاس تھری شاپنگ سینٹر کے پلاٹ بھی سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں.نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے.موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔