Saturday, October 19, 2024
ہوماوورسیزپاکستان میں عالمی معیار کے نرسنگ کالجز کا قیام، نرسنگ کو بیرون ملک کام کی اجازت کے لئے قانون سازی کی جائے، چودھری محمد نواز

پاکستان میں عالمی معیار کے نرسنگ کالجز کا قیام، نرسنگ کو بیرون ملک کام کی اجازت کے لئے قانون سازی کی جائے، چودھری محمد نواز

اسلام آباد (سب نیوز) صدر انٹر نیشنل گرینڈ اوورسیز کلب یوکے چوہدری محمد نواز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (پی این ایم سی ) کے حوالے سے ایسی قانون سازی پاس کرے جس سے پاکستان کے جو لوگ نرسنگ یا سکولوں میں ہیں انہیں اجازت ہونی چاہیئے کہ بیرون ملک جا کر کام کر سکیں، حکومت کو چاہئے کہ اس حوالے سے کوئی قانون سازی کی جائے ۔

دوسرا بین الاقوامی یونیورسٹیز کو اجازت دی جائے کہ وہ پاکستان آکر بین الاقوامی معیار کے نرسنگ کالجز کے ساتھ ایم او یو سائن کریں، پاکستانی کالجز میں وہ لینگویج کورس یا نرسنگ کورس کی ڈگری دی جائے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں تاکہ وہ لوگ باہر جاکر ملک کا نام روشن کر سکیں اور قیمتی زرمبادلہ پاکستان بجھوائیں ۔انہیں پاکستان میں کیمپس کھولنے کے لیے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
حکومت پاکستان کو چاہئے کہ اس پر قانون سازی کی جائے ،انہیں مدعو کرے اور ایک قانون پاس کر کے ان لوگوں کو مضبوط کیا جائے تاکہ یہ لوگ بیرون ممالک کیئر انڈسٹری یا ہاسپٹل انڈسٹری میں آگے جا کے پیسہ کما کے پاکستان بجھوا سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔