لاہور ،راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں بڑ ی پیش رفت ، محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمود اور سابق لینڈز ایکوزیشن کلیکٹر وسیم علی تابش کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمود کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق لینڈز ایکوزیشن کلیکٹر وسیم علی کوبھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے گرفتاریوں کی تصدیق کر دی۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی۔ راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن سکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ملزمان کی بیانات کو حصہ بنایا گیا ہے۔ راولپنڈی رنگ روڈ کے قریب قائم نجی ہاسنگ سوسائٹیز کے مفاد کنندگان سے متعلق بھی اہم ترین انکشافات ہوئے ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس جلد راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل سے متعلق تفصیلات جاری کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپ رکھی ہے۔
