Sunday, March 15, 2026
ہومبریکنگ نیوزکرم: جھڑپوں میں 50 افراد کی ہلاکت اور 120 افراد زخمی ہونے کے بعد قبائل کے درمیان سیز فائر

کرم: جھڑپوں میں 50 افراد کی ہلاکت اور 120 افراد زخمی ہونے کے بعد قبائل کے درمیان سیز فائر

پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں تمام قبائل کے درمیان جھڑپیں روکوا دی گئی ہیں، متحارب قبائل کے مورچوں پر پولیس اور فورسز کے اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں، آٹھ روزہ جھڑپوں میں 50 افراد جاں بحق اور 120 زخمی ہوئے۔ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود کے مطابق ضلع کرم کے تمام علاقوں میں قبائل کے مابین جھڑپیں بند کرا دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ یہ اس قسم کی پہلی خونی جھڑپیں نہیں بلکہ، جولائی میں بھی اسی طرح کی جھڑپیں اور سیز فائر ہوا تھا۔ڈی سی کرم کا کہنا ہے کہ پیواڑ، تری منگل، کنج، علیزئی، مقبل اور پاڑہ چمکنی کڑمان کے علاقوں میں فریقین کے عمائدین اور جرگہ ممبران کے تعاون سے فورسز پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے قابو پالیا اور قبائل کے مورچوں پر سفید جھنڈے لہرا کر پولیس اور فورسز کے دستے تعینات کردئیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔