لندن(سب نیوز) صدر انٹر نیشنل گرینڈ اوورسیز کلب یوکے چوہدری محمد نواز نے سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کیساتھ دھڑکتے ہیں ،، وطن عزیز کی معیشت جتنی بھی مشکل صورتحال سے گزر رہی ہو اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی مانند ہوگا ،، چوہدری محمد نواز نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،، تاہم موجودہ حکومت کو چاہیے کہ ایسی پالیسیاں ترتیب دے جس سے بیرون ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں نا آسانی سرمایہ کاری کر سکیں.
صدر انٹر نیشنل گرینڈ اوورسیز کلب یوکے کا کہنا تھا کہ یوکے اور یورپ پاکستانی کاروباری شخصیات کے لیے بڑی مارکیٹس ہیں جہاں محنت کرکے پاکستانی پراڈکٹس کو نا صرف متعارف کروایا جا سکتا ہے بلکہ انکو فروخت کرکے بہترین سرمایہ ملک میں لایا جا سکتا ہے ،، چوہدری محمد نواز نے مزید کہا کہ گرینڈ اوورسیز یوکے اس ضمن میں ہر طرح کی سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہے۔ ، مشکل حالات میں کسی قربانی سے اجتناب نہیں کریں گے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا قیمتی زرمبادلہ پاکستانی معیشت کیلئے انتہائی اہم ہے۔