Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزراولپنڈی میں احتجاج، ’موٹر وے پر پی ٹی آئی کے قافلے پر پولیس کی شیلنگ‘

راولپنڈی میں احتجاج، ’موٹر وے پر پی ٹی آئی کے قافلے پر پولیس کی شیلنگ‘

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے خدشے کے پیشِ نظر راولپنڈی کے داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
ہفتہ کی صبح مری سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو بھی روکا گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ ’راولپنڈی میں تماشے کی اجازت نہیں ملی، اگر کسی نے امن و امان خراب کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اُن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔‘
ادھر راولپنڈی میں قانون نافذ کرنے والے محکموں کے اہلکاروں نے فلیگ مارچ بھی کیا ہے۔
راولپنڈی کے سی پی او کی قیادت میں فلیگ مارچ میں پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی اور سی ٹی پی کی گاڑیوں اور اہلکاروں نے حصہ لیا۔
فلیگ مارچ پولیس لائنز سے شروع ہوا جو پرانے ایئرپورٹ، راول روڈ سے فیض اباد، مری روڈ سے گزر کر واپس پولیس لائنز پر اختتام پذیر ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق فلیگ مارچ شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا۔
موٹر وے پر پی ٹی آئی کے قافلے پر پولیس کی شیلنگ
پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی قیادت میں آنے والے قافلے پر پولیس نے شدید شیلنگ ہے۔
پی ٹی آئی نے موٹر وے پر پولیس شیلنگ کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔