Tuesday, March 3, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی حکومت میں آئی توسی ڈی اے خسارے میں تھا، آج منافع بخش ادارہ بن چکا ہے،وزیراعظم

پی ٹی آئی حکومت میں آئی توسی ڈی اے خسارے میں تھا، آج منافع بخش ادارہ بن چکا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کیلئے ماسٹر پلان بنانے کی ضرورت ہے جس پر وفاقی حکومت کام کررہی ہے۔اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اسلام آباد کیلئے ماسٹر پلان بنانے کی ضرورت ہے، اسلام آباد کا گرین کور بھی کم ہورہا ہے۔ اسلام آباد میں 160 سے 2010 تک جتنی گروتھ تھی اتنی گروتھ 2010 سے 2020 میں ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں لندن جتنی بارشیں ہوتی ہیں، ہمیں اپنے گرین ایریاز بچانے ہیں۔ خالی جگہوں پر فاریسٹیشن کرنی چاہیے تاکہ ماحول کو بہتر بناسکیں۔عمران خان نے کہاکہ جب پی ٹی آئی حکومت میں آئی توسی ڈی اے کا5 ارب کا خسارہ تھا لیکن ہماری پالیسز کے باعث آج منافع بخش ادارہ بن چکا ہے اورآج سی ڈی اے کے اکاونٹس میں36ارب روپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قبضہ مافیا کو سزاوں کا ڈر نہیں کیونکہ انکے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے تو عدالت سے اسٹے لے آتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔