اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان ر ئوف حسن نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ناگزیر قرار دے دی۔ایک انٹرویو میں رف حسن کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ بات چیت کیلئے ہم پہلے بھی تیار تھے، آج بھی ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کردیے، پارٹی کو بھی ہدایت کردی ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں کرے گا۔
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے: ر ئوف حسن
پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے: ر ئوف حسن
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔