Sunday, March 15, 2026
ہومبریکنگ نیوزافغانستان کیساتھ مذاکرات کیلئے خدمات دینے کو تیار ہیں:حافظ نعیم

افغانستان کیساتھ مذاکرات کیلئے خدمات دینے کو تیار ہیں:حافظ نعیم

پشاور(سب نیوز ) امیر جاعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے اپنی خدمات دینے کو تیار ہیں۔پشاور میں قبائلی امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا امریکا نیقبائلی علاقوں میں دہشت گردی کوپروموٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین کوپاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، ہرادارہ اپنی آئینی حدود میں چلایا جائیتومسائل ہو جائیں گے، قبائل کے مسائل حل کیے جائیں، حکومتی سطح پر جرگے قائم ہونے چاہئیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بندوقوں سے پوری قوم کوہینڈل نہیں کیا جاسکتا، کرپشن صرف سویلین نہیں بلکہ سب کرتیہیں، قبائلی علاقوں کو تعلیم، صحت اور روزگار فراہم کرنا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فوجی آپریشنز مسئلے کا حل نہیں، پاکستانی حکومت افغانستان کیساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرے اور مسائل کو بات چیت سے حل کیا جائے، افغان طالبان اور حکومت پاکستان کے پاس بات چیت کے سوا کوئی حل نہیں۔امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت راضی نہیں تو ہم مذاکرات کے لئے اپنی خدمات سرانجام دینے کو تیار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔