Friday, September 20, 2024
ہومٹاپ سٹوریپاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال


کراچی: سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ٹریڈنگ کے دوران 1258 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 719 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 970 پوائنٹس اضافے کیساتھ 80 ہزار 461 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
آج بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آ گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔