Saturday, December 21, 2024
ہومٹاپ سٹوریغزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، متعدد افراد دب گئے

غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، متعدد افراد دب گئے

غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے متعدد لوگ ملبے تلے دب گئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلے اسرائیل کی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے جہاں صیہونی فوج نے بریج میں تازہ ترین حملے کیے جس میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جس کے نتیجے میں 80 افراد ملبے تلے دب گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو کارروائیوں کے دوران 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں پر بھی اسرائیل نے حملے کرکے امدادی کاموں میں مشکلات پیدا کیں۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر بمباری، مزید 38 فلسطینی شہید
دوسری جانب غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے مطالبے پر مبنی قرارداد پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کل ووٹنگ ہوگی۔

اس کے علاوہ شمالی اسرائیل میں فوجی اہداف پر لبنانی مسلح تنظیم حزب اللہ کے جوابی حملے جاری ہیں۔

واضح رہے گزشتہ سال 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے 41 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔