اسلام آباد(سب نیوز )مسلم لیگ(ن)کیرہنما دانیال چودھری نے کہا ہے کہ تمام چیزوں کا اختیارپارلیمان کیپاس ہے کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں آئینی ترمیم پہلی مرتبہ نہیں ہورہی، پہلے دن سے کوشش تھی آئینی ترمیم پرتمام جماعتوں سیبات چیت کی جائے،پارلیمنٹ نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کس سمت میں چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کیلیے عوام کی زندگیاں گزرجاتی ہیں، لوگوں کوانصاف تب ملیگا جب ادارے جلدی کام کریں گے، ترامیم سے چیزیں خراب نہیں بلکہ مزید بہترہوں گی۔دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا کہ پارلیمان کوکیسے چلانا ہے، تمام چیزوں کا اختیار پارلیمان کے پاس ہے، ترامیم سے پارلیمنٹ اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ آنیوالیدنوں میں تمام جماعتوں سیبات چیت کرکےآگیبڑھیں گے۔