ہومپاکستانپارلیمنٹ سے گرفتار پی ٹی آئی رہنما سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

پارلیمنٹ سے گرفتار پی ٹی آئی رہنما سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

اسلام آباد (آئی پی ایس )گزشتہ روز ایوان زیریں سے گرفتار کئے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔
شیر افضل مروت کو گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے ان کے دفتر سے گرفتار کیا تھا، ان کے علاوہ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین سمیت دیگر رہنماوں کو بھی پارلیمنٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، تمام افراد پر اسلام آباد جلسہ میں شرائط کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہے۔شیر افضل مروت کے علاوہ عامر ڈوگر، شیخ وقاص اکرم، نسیم شاہ اور احمد چھٹہ کو بھی انسداد دہشت گردی عدالت پہنچا دیا گیا۔
اس موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، جبکہ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شیر افضل مروت کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔