Monday, May 18, 2026
ہومتازہ ترینپنجاب، 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27کیسز رپورٹ

پنجاب، 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27کیسز رپورٹ

لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 81کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد رواں سال اب تک ڈینگی کے 447کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 19، لاہور اور چکوال سے 2، 2 جبکہ بہاولپور، ملتان، مظفرگڑھ اور منڈی بہاوالدین سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔