Sunday, October 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد میں بغیر اجازت اجتماع پر 10 سال قید، صدر کے دستخط سے قانون بن گیا

اسلام آباد میں بغیر اجازت اجتماع پر 10 سال قید، صدر کے دستخط سے قانون بن گیا

اسلام آباد (سب نیوز )صدر مملکت آصف علی زرداری نے پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 پر دستخط کر دیئے۔قومی اسمبلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے دستخط کرنے کے بعد پرامن اجتماع و امن عامہ بل قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ صدر کے دستخط کے بعد سمری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئی اور پرامن اجتماع و امن عامہ کا قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن کو خط بھی ارسال کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی اسلام آباد میں پرامن اجتماع اور امن عامہ بل کثرتِ رائے سے منظور کیا تھا۔جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا تھا جس میں وزیرپارلیمانی اموراعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا تھا۔ اسپیکر نے ووٹنگ کرائی جس کے بعد بل کثرت رائے سے مںظور کیا گیا۔ قبل ازیں یہ بل سینیٹ سے مںظور ہوچکا ہے۔

پر امن اجتماع و امن عامہ بل کے مطابق اسلام آباد میں بغیراجازت جلسے یا اجتماع پر تین سال کی قید ہوگی اور دوسری بار غیرقانونی جلسے یا اجتماع پر10 سال قید کی سزا ہوگی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اجازت دیں گے نہیں ملتی تو چیف کمشنر سے اپیل کی جاسکے گی اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مختص علاقے کے علاوہ کہیں اور جلسے کی اجازت نہیں دے گا۔

8511-2024-Ex.-Gaz-I-NA

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔