Monday, September 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کا اسلام آباد 8 فروری کا جلسہ،پی ٹی آئی نے حکمت عملی تبدیل کرلی

پی ٹی آئی کا اسلام آباد 8 فروری کا جلسہ،پی ٹی آئی نے حکمت عملی تبدیل کرلی

اسلام آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں 8 فروری کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی تبدیل کر دی۔پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسرا نے کہا پنجاب پولیس کے ایکشن اور گرفتاریوں سے بچنے کے لئے حکمت عملی تبدیل کی ہے پنجاب بھر کے کارکنان کو قافلوں یا ریلی کی بجائے انفرادی حیثیت میں جلسہ گاہ پہنچیں۔جلسے میں پنجاب سے بہت بڑی تعداد میں عوام، عہدیداران اور ورکرز شرکت کریں گے۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے جلسے میں شرکت کیلئے سندھ سے قافلوں کاشیڈول تیارکرلیا، پی ٹی آئی کا قافلہ کل کراچی سے روانہ ہوگا۔ جلسے میں شرکت کیلئے کارکنوں کاقافلہ بسوں اور گاڑیوں پر روانہ ہوگا، پی ٹی آئی قافلے کی قیادت حلیم عادل شیخ کریں گے۔جلسے میں شرکت کے لیے قافلہ حیدرآباد سے 12 بجے نکلیں گے، پی ٹی آئی کا قافلہ رات میں سکھر پہنچے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔