Monday, September 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزجی ایچ کیو میں یوم دفاع اور شہدا کے حوالے سے خصوصی تقریب جاری

جی ایچ کیو میں یوم دفاع اور شہدا کے حوالے سے خصوصی تقریب جاری

راولپنڈی (سب نیوز )جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یوم دفاع اورشہدا کے حوالے سے خصوصی تقریب جاری ہے۔وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب میں شریک ہیں۔ وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں شہدا کی یادگار پر پھول رکھے۔ تقریب میں حکومتی شخصیات، عسکری حکام اور شہدا کی فیملیز بھی موجود ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں شریک ہیں۔ یوم دفاع اور شہدا سے متعلق تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔