Monday, September 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزعدلیہ کے حوالے سے بل کی بھرپور مخالفت کی جائے گی، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

عدلیہ کے حوالے سے بل کی بھرپور مخالفت کی جائے گی، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد (سب نیو ز)اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، کور کمیٹی نے پارٹی کے ارکان اسمبلی کو بھی 8 ستمبر کے جلسے میں ورکرز کو لانے کا ٹاسک دیدیا ہے۔پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس کے پی ہاس اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ جس میں مختلف حلقوں سے ورکرز کو اسلام آباد جلسے میں لانے کے پلان کی تیاری پر غور و خوص جاری ہے۔

اجلاس میں عدلیہ کے حوالے سے بل کی بھرپور مخالفت کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی کارنر میٹنگ پر پولیس کے چھاپے کی مذمت بھی کی گئی۔چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت اور لیگل ٹیم بھی شریک تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔