Monday, September 16, 2024
ہومUncategorizedچاند نظر نہیں آیا ، 12 ربیع الاول 17 ستمبر کو ہو گی : رویت ہلال کمیٹی

چاند نظر نہیں آیا ، 12 ربیع الاول 17 ستمبر کو ہو گی : رویت ہلال کمیٹی

اسلام آباد (سب نیوز )مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ یکم ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے، عید میلادالنبی ۖ اب 17 ستمبر کو ہوگی۔ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کافی دیر تک جاری رہا۔اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جس میں سپارکو، محکمہ موسمیات، وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ یکم ربیع الاول 6 ستمبر بروز جمعہ ہوگی، جبکہ 12 ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل ہوگی۔ لاہور سے ممبر رویت ہلال کمیٹی ممبر شفیق پسروری کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کا چاند 3 ستمبر کو صبح 6 بجے پیدا ہوچکا۔

چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چاند کی عمر 36 گھنٹے سے زیادہ ہوچکی، مطلع جزوی ابر آلود ہے، لاہور میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گوادر، بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مطلع صاف ہے اور چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔