اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں گرینڈ اپوزیشن الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔ رف حسن نے پریس کانفرنس میں لاہور سمیت دیگر جلسوں کا بھی اعلان کیا۔اجلاس میں محمود خان اچکزائی، عمر ایوب، اسد قیصر ، رف حسن، اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی طے کی گئی، اجلاس میں ایوان کی آئندہ کی کارروائی پر بھی مشاورت ہوئی، اجلاس میں اختر مینگل سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بھی اراکین کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رف حسن نے کہا کہ 8 ستمبر کو ہونے والا جلسہ ہر صورت میں ہوگا، 22 ستمبر کو لاہور میں بھی جلسہ ہو گا جبکہ 12 ستمبر کو کرک میں جلسہ ہو گا، جلسوں میں 12 اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں بلوچستان میں دہشت گردی کے معاملے پر بات کی جائے گی۔ اختر مینگل کا استعفی الارمنگ صورتحال ہے، پی ٹی آئی وفد نے اخترمینگل سے ملاقات کی تھی، اختر مینگل نے وعدہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی وفد کی بات مانی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی پورے ملک میں دورے کرے گی، ایک ہفتے میں سفارشات پیش کی جائیں گی۔
اس سے پہلے عمر ایوب نے کہا تھا کہ ہمارے خلاف آئے روز وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں، میں صبح پیشی کیلئیایٹی سی سرگودھا جارہا ہوں، الائنس تمام چیزوں پر ہوچکا ہے۔ اجلاس میں ساری لیڈرشپ شریک ہوئی۔آئین میں ترمیم کے کسی بل کی حمایت کی تو نااہل ہوجائیں گے، پی ٹی آئی کی اراکین کو ہدایت
اس سے قبل اسد قیصر نے کہا کہ اخترمینگل سے ملاقات ہوئی جس میں استعفی واپس لینے کی درخواست کی گئی، اختر مینگل کو اپوزیشن گرینڈ الائنش میں مدعو کیا گیا تھا، اختر مینگل کی جگہ بی این پی کے ساجد ترین اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن گرینڈ الائنس کا اجلاس جاری تھا تو اس دوران رف حسن اچانک اجلاس سے روانہ ہو گئے، رف حسن میڈیا سے بات چیت کئے بغیر روانہ ہوئے۔
