Thursday, April 30, 2026
ہومبریکنگ نیوزعالمی عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود روسی صدر کا منگولیا میں پُرتپاک خیر مقدم

عالمی عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود روسی صدر کا منگولیا میں پُرتپاک خیر مقدم

اولان باتار: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن عالمی عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود منگولیا کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا پُرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

روسی صدر پر گزشتہ سال بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ روسی رہنما یوکرین کے بچوں کی مبینہ غیر قانونی ملک بدری کے الزام میں عالمی عدالت کو مطلوب ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق منگولیا کے صدر نے دارالحکومت اولان باتار میں ایک پروقار تقریب میں ان کا استقبال کیا۔

کریملن کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ انہیں اس بات پر کوئی تشویش نہیں ہے کہ اس دورے کے دوران صدر پیوٹن کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

منگولیا کے صدر اوخناگین خریلسوخ سے ملاقات کرنے والے روسی رہنما کے استقبال کے لیے گھوڑوں پر سوار فوجیوں نے دارالحکومت کے چنگیز خان اسکوائر پر انہیں سلامی پیش کی۔

مظاہرین کا ایک چھوٹا سا گروپ پیر کی سہ پہر چنگیز خان اسکوائر پر جمع ہوا تھا جنہوں نے ایک بینر اٹھا رکھا تھا جس پر ‘جنگی مجرم پیوٹن کو یہاں سے نکالو’ کا مطالبہ کیا گیا تھا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا تھا۔

ان کے دورے سے قبل یوکرین نے منگولیا پر زور دیا تھا کہ وہ صدر پیوٹن کو گرفتار کرے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔