Thursday, April 30, 2026
ہومپاکستانچینی وزیراعظم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہِ کریں گے

چینی وزیراعظم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہِ کریں گے

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو پاکستان میں منعقد ہوگا جس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو ہوگا جس میں شرکت کیلیے رکن ممالک کی طرف سے بھی تصدیق آنا شروع ہوگئی ہے۔

ایس سی او کے اجلاس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے جس کے لیے وہ 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت اور روس کی جانب سے ابھی تک پاکستان کو شرکت کی تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔