ہومبریکنگ نیوزدفاعی شعبے کے آڈٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

دفاعی شعبے کے آڈٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد (سب نیوز )ملک کے دفاعی شعبے کے آڈٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے دفاعی سروسز کے مختلف شعبوں میں پیشگی ادائیگیوں، پروکیورمنٹ کے قواعد کی خلاف ورزی اور غیر مجاز کاموں جیسی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے حکام سے داخلی کنٹرول بہتر بنانے اور ذمہ داری کے تعین پر زور دیا ہے۔

آڈٹ میں کہا گیا ہے کہ دفاعی سروسز کو مالی سال 23-2022 کے اصل بجٹ کے طور پر 15.3 کھرب روپے مختص کیے گئے تھے، جنہیں بعد میں سپلیمنٹری گرانٹس کے ذریعے بڑھا کر 15.92کھرب روپے کر دیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ میں گزشتہ 40 سالوں کے دوران آڈٹ اعتراضات کے ساتھ دفاعی فارمیشنز کی ناقص تعمیل کی شرح پر تشویش کا اظہار کیا گیا جس میں کہا گیا کہ کورس کو درست کرنے اور اکانٹس کو ریگولرائز کرنے کی کوششیں ناکافی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔