ہومپاکستاناقتدار میں آکر 9مئی کی سازش کرنیوالوں کو بے نقاب کرینگے، بیرسٹر سیف

اقتدار میں آکر 9مئی کی سازش کرنیوالوں کو بے نقاب کرینگے، بیرسٹر سیف

پشاور(آئی پی ایس ) پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آکر 9 مئی کی سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے خودساختہ ارسطو احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 9مئی سازش کے بعد پی ٹی آئی مزید مضبوط ہوئی ہے، 9 مئی پی ٹی آئی کے خاتمہ کی سازش تھی جو شرمندہ تعبیر نہ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل انکوائری سے واضح ہوجائے گا کہ 9 مئی کے اصل محرکات کیا تھے، چور کی داڑھی میں تنکا ہے اس لئے جوڈیشل کمیشن نہیں بنارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ہزار بار کہا ہے کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائی جائیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 9مئی کا منہ توڑ جواب عوام نے 8فروری کو پی ٹی آئی پر اعتماد کرکے دیا تھا، 9مئی کے ڈرامے پر جعلی حکومت کو مستعفی ہوکر پی ٹی آئی سے معافی مانگنی چاہیے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ نالائق ٹولے کے پاس میڈیا میں زندہ رہنے کے لیے 9 مئی اور بانی پی ٹی آئی کے سوا کچھ نہیں ہے، خودساختہ ارسطو سمیت تمام لیگی رہنما جب میڈیا سے اٹ ہوجاتے ہیں تو 9 مئی پر بیان داغ دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جعلی ارسطو سمیت تمام قائدین فارم 47 اور الیکشن کمشنر کے سہارے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔