Wednesday, January 15, 2025
ہومپاکستانعارف علوی پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات ختم کرانے میں ناکام

عارف علوی پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات ختم کرانے میں ناکام

پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے باعث اسمبلی اجلاس ڈراونا خواب بن گیا،تاریخ میں پہلی بار تیسری دفعہ اپنے ممبران کے خوف سے اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے باعث تیسری دفعہ اپنے ممبران کے خوف سے ملتوی کردیا گیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں علی امین حکومت کے خلاف مزید آوازیں اٹھنے کا خدشہ ہے۔اسپیکر بابر سلیم سواتی نے مسلسل تیسری بار اسمبلی اجلاس ملتوی کردیا، اجلاس اس سے پہلے بغیر منعقد ہوئے 19اگست سے 26 اگست کو ملتوی ہوا، پھر 26 اگست سے 2 ستمبر کو اور اب 2 ستمبر سے 23 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔خیال رہے کہ شکیل خان کی کابینہ سے برطرفی کے بعد اسمبلی اجلاس کے التوا کا سلسلہ شروع ہوا، شکیل خان نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہیوہ صوبے کی کرپشن کی تفصیلات ایوان میں دیں گے۔

دوسری جانب سابق صدرعارف علوی کی بھی ناراض رہنماوں سے ملاقاتیں بے سود رہیں، سابق صدرعارف علوی کا اختلافات کے خاتمے کا مشن بھی تاحال ناکام دکھائی دے رہے ہیں، عارف علوی عاطف خان ،جنید اور شکیل خان کو منانے میں کامیاب نہ ہوسکے، تینوں ناراض رہنماں سے ملاقاتیں بے سود رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔