Tuesday, January 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے حجرے میں آگ لگ گئی

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے حجرے میں آگ لگ گئی

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما شیرافضل مروت کے حجرے میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لکی مروت میں واقع پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے آبائی حجرے میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ سے فرنیچر وغیرہ کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔
شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ ان کے حجرے میں آگ نامعلوم افراد نے لگائی ہے۔ آگ لگانے والے وہی ہیں جنہوں نے اسلام آباد میں مجھ پر حملہ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔