Wednesday, January 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزاسرائیلی فوج کا مغربی پٹی کا محاصرہ، جنین میں بلڈوزروں سے دھاوا بول دیا

اسرائیلی فوج کا مغربی پٹی کا محاصرہ، جنین میں بلڈوزروں سے دھاوا بول دیا

اسرائیلی فوجی دستوں نے فلسطین کی مقبوضہ مغربی پٹی کے شہر جنین میں بلڈوزروں سے دھاوا بول دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی فوج کا محاصرہ رات بھرجاری رہا، صیہونی فوجی دستوں نے بلڈوزروں کی مدد سےجنین پردھاوا بھی بولا۔
اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوجی مغربی کنارے کے علاقے جبریات میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا رہے ہیں اور قابض فوجی مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ کے اطراف تعینات ہے۔
دوسری جانب غزہ کی سول ڈیفنس کی جانب سے بتایا گیا کہ جبالیہ اور خان یونس میں صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
غزہ میں اتوار سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں کو بھی شدید تحفظات ہیں کیونکہ اسرائیلی فوجیوں کے بین الاقوامی اداروں کے کارکنوں پر حملوں کے باعث غذائی اجناس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں اب تک 40 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید اور 90 ہزار 850 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ کی 90 فیصد سے زائد عمارتیں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے یا تو مکمل تباہ ہو چکی ہیں یا پھر رہنے کے قابل نہیں ہیں جس کی وجہ سے غزہ کی لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی پناہ گزین کیمپوں میں سکونت اختیار کرنے پر مجبور ہے جبکہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے اقوام متحدہ کے اسکولوں اور اسپتالوں میں بنے پناہ گزین کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔