Sunday, September 8, 2024
ہومبلوچستانپی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے 10اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیا

پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے 10اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیا

کوئٹہ (آئی پی ایس )پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے دس اضلاع کوآفت زدہ قرار دیدیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے زیارت، قلات ،صحبت پور،لسبیلہ،آواران،کچھی،جعفرآباد کو آفت زدہ قرادیا،اس کے علاوہ اوستہ محمد، لورالائی اور چاغی کو بھی آفت زدہ قرار دیدیا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آفت زدہ اضلاع میں حالات کنٹرول کر سکتے ہیں،چند امدادی تنظیمیں حکومت کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام کر رہی ہیں، پی ڈی ایم نے امدادی تنظیموں کو حکومت کیساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔