کراچی (آئی پی ایس )چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ رن آف کچ (بھارت)کے اوپر موجود کراچی سے 170 کلومیٹر دوری پر موجود ڈیپ ڈپریشن اب طوفان کی صورت اختیار کرگیا ہے۔
کراچی سے 170 کلومیٹر دور ڈیپ ڈپریشن طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری بھی جاری کردیا۔ ڈیپ ڈپریشن کے سبب کراچی میں تیز ہوائوں کا راج ہے جس کے سبب کئی درخت گرگئے ہیں۔چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق، سسٹم آہستہ آہستہ مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، شام تک بحیرہ عرب اور سندھ کی ساحلی پٹی پر داخل ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن کا مرکز بحیرہ عرب میں داخل ہورہا ہے جو کراچی کے جنوب مشرق سے 170 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
اس وقت طوفان کے زیر اثر شہر میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کے رن آف کچھ پر ڈیپ ڈپریشن اور شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کے باعث محکمہ موسمیات نے ٹروپیکل سائیکلون الرٹ جاری کیا ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں رن آف کچ کے علاقے کے اوپر ہواں کا شدید دبا موجود ہے، ہواوں کا یہ سلسلہ سندھ کی ساحلی پٹی کی جانب پہنچ سکتا ہے۔