Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزقومی اسمبلی کا اجلاس کل ساڑھے 10 بجے طلب،ایجنڈاسب نیوز پر

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ساڑھے 10 بجے طلب،ایجنڈاسب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز )قومی اسمبلی کا اجلاس کہ صبح ساڑھے 10 بجے منعقد ہوگا، اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، قانون سازی کے علاوہ کئی اداروں کی سالانہ رپورٹس بھی ایجنڈا کا حصہ ہیں۔اجلاس میں کارپوریٹ فارمنگ کے لئے دی جانے والی 48 لاکھ ایکڑ اراضی سے آبی بہا میں تبدیلی بارے تشویش پر مبنی توجہ دلا نوٹس شامل ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خارجہ غیر ملکی دستاویزات کے قانونی جواز کے خاتمہ پر کنونشن کو موثر بنانے کا بل منظوری کے لئے جبکہ وزیردفاع بھنگ کے کنٹرول اور انضباطی اتھارٹی کا بل2024 قانون سازی کے لئے پیش کریں گے۔ ٹیلی کمیونیکیشن اپیلٹ ٹریبیونل کے قیام کا بل2024 بھی پیش کیا جائے گا، نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 بھی پیش کیا جائیگا۔

وزیر خزانہ سال 2023-24 کیلئے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ ایوان کے سامنے رکھیں گے، وزیرخزانہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ششماہی رپورٹ پیش ایوان جبکہ بیرون ممالک گداگری جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہوکر بدنامی کا باعث بننے والوں سے متعلق توجہ دلاو نوٹس بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وزیرقانون قومی کمیشن برائے حقوق بچگان کی سالانہ رپورٹ 2023-24 اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2023 قومی اسمبلی کے سامنے رکھیں گے، وقفہ سوالات کے علاوہ نکتہ ہائے اعتراض بھی کاروائی کا حصہ ہوں گے، صدر کے خطاب سے متعلق شکریہ کی قرارداد بھی ایجنڈا پر موجود ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔