راولپنڈی(سب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماں نے ملاقات کی اور پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورت حال سمیت جلسے کے حوالے سے مشاورت کی۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے ملاقات کی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی رہنماں نے پارٹی امور، ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور 8 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماں کو جلسے کے حوالے سے ہدایات دی ہیں جبکہ ملاقات ختم ہونے پر دونوں رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔