Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزبجلی بلوں میں ریلیف کی تشہیر دوسروں نیکی، ان کا شکریہ کہ ہمارا منصوبہ عوام تک پہنچایا، مریم نواز

بجلی بلوں میں ریلیف کی تشہیر دوسروں نیکی، ان کا شکریہ کہ ہمارا منصوبہ عوام تک پہنچایا، مریم نواز

لاہور(آئی پی ایس )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 46 ارب روپے سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی تشہیر دوسروں نیکی، ان کا شکریہ کہ ہمارا پراجیکٹ عوام تک پہنچایا۔صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ریلیف پر مخالفین کو ہونے والی پریشانی سے حیرانی ہوئی،کام کرنے اور باتیں کرنے والوں میں واضح فرق ہوتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ایسا ریلیف پہلے کبھی نہیں دیاگیا، ہر بل پر لکھا ہے کہ آپ کا اصل بل یہ تھا اور ریلیف کے بعد اتنا کم ہوگیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اگلی گرمیوں کے بجلی کے بل میں ریلیف کے لیے ابھی سے کام شروع کردیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ 46 ارب روپے سے بجلی کے بلوں میں ریلیف نواز شریف کا وژن ہے اس کا کریڈٹ ان کو بھی ملناچاہیے، منصوبے پر عملدرآمد کے لیے وزیراعظم کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بہت جلد سولر پینل پروگرام بھی شروع ہوجائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔