ہومپاکستانیوم آزادی، واہگہ بارڈر پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا

یوم آزادی، واہگہ بارڈر پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا

لاہور (آئی پی ایس )یوم آزادی پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران واہگہ بارڈر پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ اس موقع پر ہرطرف پاکستانی پرچموں کی بہار نظر آئی۔جشن آزادی کے موقع پر عوام میں زبردست جوش وخروش نظر آیا اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
واضح رہے کہ بدھ کو ملک بھر میں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ملک بھر میں ملی نغموں اور سبزہلالی پرچموں کی بہار آگئی۔دن کا آغاز نماز فجر میں ملکی ترقی اور یکجہتی کی خصوصی دعاں سے ہوا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21۔21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔