ہومپاکستانپی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس نے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی کاعہدہ چھوڑ دیا

پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس نے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی کاعہدہ چھوڑ دیا

لاہور (سب نیوز)حافظ فرحت عباس نے پارلیمانی لیڈرپنجاب اسمبلی کاعہدہ چھوڑدیا، پارلیمانی لیڈرپنجاب نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کوخط لکھ کرآگاہ کردیا۔
خط کے متن کے مطابق انھوں نے لکھا کہ 9مئی کے مقدمات میں میری ضمانتیں خارج ہوگئی ہیں، بطور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی فرائض بہترطریقہ سے سرانجام نہیں دے سکتا،میں بطور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی اپنے عہدہ سے مستعفی ہوتا ہوں۔
خط میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پراعتماد کرتے ہوئے اس عہدہ کے لائق سمجھا، جب تک قانونی معاملات حل نہیں ہوجاتے میں اس عہدے کیساتھ انصاف نہیں کرسکتا۔ عہدہ اس بات کا متقاضی ہے کہ فرنٹ سے لیڈ کیا جائے۔انھوں نے لکھا کہ ان وجوہات کی بنا پر میرا استعفیٰ قبول کیا جائے، جبکہ میں بطور ممبر پنجاب اسمبلی اور پارٹی کارکن اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔